آن لائین فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 6؍مئی
حیدرآباد، 7؍ اپریل (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، نظامت
فاصلاتی تعلیم کی جانب سے ملک بھر میں قائم 23 بی۔ایڈ پروگرام سنٹروں کے
لیے داخلہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ برسر خدمت اساتذہ اور ایسے طلبہ جنہوں
نے ایلیمنٹری ایجوکیشن کا کورس کامیاب کیا ہو، اس کورس میں داخلے کے اہل
ہیں۔ بی ۔ایڈ کا پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر دستیاب
ہے۔ داخلہ سے
متعلق تمام تفصیلات ویب سائیٹ پر ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔ یہ
بات قابل غور ہے کہ اس سال داخلوں کا تمام تر عمل آن لائن ہی ہوگا اور
درخواست فارم بھی آن لائن داخل کرنا ہوگا۔ فارم کے داخل کرنے کی آخری تاریخ
6/مئی 2016ہے۔ جبکہ انٹرنس ٹسٹ کا انعقاد 5/جون 2016کو عمل میں آئے گا۔ بی
ایڈ پروگرام (فاصلاتی طرز) کے سنٹرس حیدرآباد کے علاوہ، دربھنگہ (بہار)،
ممبئی، بنگلورو، جموں، سری نگر، کولکاتہ، بھوپال، دہلی، رانچی، امراوتی اور
پٹنہ میں قائم ہیں۔